امریکی سفارتخانے کے باہر 1979 کے یرغمالی بحران کی برسی:ایران میں ریلیاں
تہران(اے ایف پی)گزشتہ روز ایرانی مظاہرین تہران میں سابق امریکی سفارت خانے کے باہر 1979 کے یرغمالی بحران کی برسی کے موقع پر جمع ہوئے۔
نومبر 1979 میں روح اللہ خمینی کی قیادت میں انقلاب کے بعد طلبا نے سفارت خانے کی عمارت پر یلغار کر دی تھی، عملے کے 52 افراد کو 444 دنوں تک یرغمال بنائے رکھا ،اس دوران واشنگٹن نے 1980 میں تہران سے تعلقات منقطع کرلئے جو اب تک منجمد ہیں۔گزشتہ روز سابق امریکی سفارت خانے کے باہر ایرانیوں کے ہجوم نے مرگ بر اسرائیل، مرگ بر امریکا کے نعرے لگائے ،مظاہرین نے اسرائیلی اور امریکی پرچم نذر آتش کئے ۔یاد رہے ایرانی 1979 سے ہر سال اس واقعے کی یاد میں ریلیاں نکالتے ہیں۔