فرانس سے برطانیہ کشتیاں پر جانے کی کوشش کرنیوالے 107 تارکین کو بچالیا گیا

 فرانس سے برطانیہ کشتیاں پر جانے کی  کوشش کرنیوالے 107 تارکین کو بچالیا گیا

پیرس(اے ایف پی)فرانسیسی حکام نے کہا کہ انہوں نے فرانس سے برطانیہ جانے کی کوشش کرنیوالے 107 تارکین کو بچایا۔

میری ٹائم پری فیکچر نے ایک بیان میں کہا کہ کرسمس کے دن شمالی فرانس کے ساحل پر 12 ریسکیو آپریشن کئے گئے ، کئی کشتیوں کے انجن میں خرابی پیدا ہو گئی تھی ۔ بحری حکام نے بتایا کہ ڈنکرک کے قریب ایک کشتی سے 30 ،دوسری سے 50مسافروں کو بچا لیا گیا، کشتی میں موجود دیگر افراد برطانوی پانیوں میں پہنچ گئے ، انہیں برطانوی تحویل میں لے لیا گیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں