نئے سال کا پہلا دن،غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ،17شہید

نئے سال کا پہلا دن،غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ،17شہید

غزہ (اے ایف پی)نئے سال کے پہلے روز غزہ کے علاقے بریج پناہ گزین کیمپ اور جبالیہ قصبے پر اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 17 افراد شہید ،50زخمی ہو گئے ۔اسرائیلی فوج کا کہنا تھا ۔۔

عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی شروع کرنے سے قبل علاقہ فوری طور پرخالی کرنے کا حکم دیا تھا۔ امریکی ریاست فلوریڈا میں سال نو کی تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ حماس کیلئے بہتر ہے جلد یرغمالیوں کو رہا کردیں۔صحافی کے غزہ جنگ بندی سے متعلق سوال پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دیکھیں گے کیا ہوتا ہے ؟۔ وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے خبردار کیا کہ اگر حماس نے اسرائیل پر راکٹ حملے جاری رکھے تو اسرائیل غزہ میں اپنے حملوں میں اضافہ کر دے گا۔ انہوں نے کہا غزہ میں حماس کو ایک واضح پیغام دینا چاہتا ہوں، اگر حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی اجازت نہیں دی اور فائرنگ جاری رکھی تو اسے شدید لڑائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ادھر اسرائیل کے سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے پارلیمنٹ سے استعفیٰ دیدیا۔چند ماہ قبل وہ نیتن یاہو سے اختلاف کے باعث وزارت سے مستعفی ہو گئے تھے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں