حریت کانفرنس کی5 جنوری کو یوم حق خود ارادیت منانے کی اپیل
سرینگر(اے پی پی)کل جماعتی حریت کانفرنس نے اتوار5جنوری کو یوم حق خودارادیت منانے کی اپیل دہراتے ہوئے اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ رائے شماری کے حق کے ذریعے جدوجہد آزادی جاری رکھنے کے اپنے عزم کی تجدیدکی ہے ۔
حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں رائے شماری کرانے کااپنا وعدہ پورا کرے ۔یاد رہے 5جنوری 1949 کواقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک تاریخی قرارداد منظور کی تھی جس میں کشمیریوں کے اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کے حق کو تسلیم کیاگیا۔