روضہ رسولؐ کی زیارت اب سال میں ایک سے زائد بار ممکن

روضہ رسولؐ کی زیارت اب سال میں ایک سے زائد بار ممکن

مدینہ منورہ (دنیا نیوز) سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق روضہ رسولؐ کی زیارت اب سال میں ایک سے زیادہ بار کی جا سکے گی۔

مدینہ منورہ میں روضہ رسولؐ کی زیارت کیلئے سال بھر انتظار کی شرط کو ختم کر دیا گیا۔سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ نسک ایپ اپڈیٹ کر کے زیارت کیلئے بکنگ کی جا سکتی ہے ، زیارت کیلئے بکنگ کے وقت جی پی ایس لوکیشن دینا ہوگی، زیارت کے نئے اوقات ہر 20 منٹ بعد دستیاب ہوں گے ۔یاد رہے اس سے قبل روضہ رسولؐ کی زیارت کے بعد دوبارہ زیارت کیلئے سال کے 365 دن انتظار کرنا ضروری قرار دیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں