بھارت:ماؤنواز باغیوں کیساتھ جھڑپ،پولیس اہلکار سمیت 5ہلاک

بھارت:ماؤنواز باغیوں کیساتھ  جھڑپ،پولیس اہلکار سمیت 5ہلاک

نئی دہلی(اے ایف پی)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں حکومتی فورسز اور ماؤ نواز باغیوں کے درمیان جھڑپ میں ایک پولیس اہلکار اور چار باغی ہلاک ہو گئے۔

اتوار کے روز یہ جھڑپ چھتیس گڑھ ریاست میں ابوجھمارا کے جنگلاتی علاقے میں ہوئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں ماؤ نواز باغیوں کی کئی دہائیوں پر محیط شورش کے نتیجے میں اب تک 10 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ۔ ماؤنواز باغیوں کا دعویٰ ہے کہ وہ ریاست چھتیس گڑھ سمیت وسائل سے مالا مال خطوں کے پسماندہ افراد کے حقوق کی لڑائی لڑ رہے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں