برطانیہ:شدید برفباری ، نظام زندگی متاثر، ہزاروں گھر بجلی سے محروم ، پروازیں تاخیرکا شکار

برطانیہ:شدید برفباری ، نظام  زندگی متاثر، ہزاروں گھر بجلی سے  محروم ، پروازیں تاخیرکا شکار

لندن(اے ایف پی)برطانیہ میں شدید برفباری، نظام زندگی متاثر، ہزاروں گھر بجلی سے محروم، پروازیں تاخیرکا شکار ہوگئیں۔

برمنگھم، لیڈز اور بریڈ فورڈ ایئر پورٹس کے رن وے شدید برفباری کے سبب بند کر دئیے گئے۔ لیور پول اور مانچسٹر ایئرپورٹ کے رن وے صفائی کے بعد کھل گئے تاہم پروازوں میں تاخیر ہو رہی ۔ناردرن آئرلینڈ میں 28 ہزار اور انگلینڈ میں سینکڑوں گھر بجلی سے محروم ہو گئے ۔لندن کے واٹر لو سٹیشن سے درجنوں ٹرینیں بجلی میں خلل کے باعث منسوخ کر دی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں