جیف بیزوس کیخلاف کارٹون سینسر کرنے پر واشنگٹن پوسٹ کی کارٹونسٹ مستعفی

جیف بیزوس کیخلاف کارٹون  سینسر کرنے پر واشنگٹن پوسٹ  کی کارٹونسٹ مستعفی

واشنگٹن (اے ایف پی) جیف بیزوس کیخلاف کارٹون سینسر کرنے پر واشنگٹن پوسٹ کی کارٹونسٹ مستعفی ہو گئی۔

اس خاکے میں اخبار کے مالک جیف بیزوس اور دیگر میڈیا کے ایگزیکٹیوز کو امریکا کے نومنتخب صدر ٹرمپ کے آگے ڈالرز کے تھیلے پیش کرتے ہوئے جُھکتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔64سالہ کارٹونسٹ این ٹیلناس نے کہا ہے کہ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ اخبار نے ان کا کارٹون اس وجہ سے سینسر کیا ہو کہ وہ کسی کیخلاف ہے ۔ یہ خطرناک اور آزادی صحافت کیخلاف عمل ہے ۔ واشنگٹن پوسٹ کے ایڈیٹرڈیوڈ شپلی نے کہا این ٹیلنس نے جس طرح واقعات کو بیان کیا وہ ان سے متفق نہیں ۔ کارٹون کو شائع کرنے سے اس لئے روکا کیونکہ اخبار نے ابھی کارٹون کے موضوع پر ایک کالم شائع کیا تھا ،ایک اور شائع کرنے کیلئے تیار تھا۔ڈیوڈ شپلی کا کہنا تھا کہ ہر ادارتی فیصلہ کسی بدنیّتی کی عکاسی نہیں کرتا، وجہ صرف ایک ہی موضوع کی تکرار تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں