یوکرین جنگ:امریکی و روسی حکام آج ریاض میں ملیں گے

یوکرین جنگ:امریکی و روسی  حکام آج ریاض میں ملیں گے

ریاض(اے ایف پی)سعودی حکومت نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ کے بارے میں ٹرمپ اور پیوٹن کے درمیان ملاقاتسے قبل امریکی و روسی حکام آج ریاض میں ملیں گے ۔

 امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان ٹامی بروس نے کہا کہ وزیر خارجہ مارک روبیو، قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز اور خصوصی ایلچی سٹیو وٹ کوف منگل کو ریاض میں روسی وفد سے ملاقات کریں گے ۔قبل ازیں روسی ایوان صدر نے ایک بیان میں کہا وزیر خارجہ سرگئی لاروف اور سفارتی مشیر یوری اوشاکوف ملاقات کیلئے ریاض روانہ ہو گئے ہیں ۔واضح رہے امریکی صدر ٹرمپ نے چند روز قبل کہا تھا کہ یوکرین جنگ اور دیگر امور پر پیوٹن سے سعودی عرب میں ملاقات کروں گا ۔روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ یوکرین مذاکرات میں یورپ کو مدعو کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں