لبنان:روڈولف آرمی چیف مقرر

بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک)لبنانی فوج کے سابق کمانڈر جوزف عون کے ملک کا صدر منتخب ہونے کے تقریباً دو ماہ بعد حکومت نے روڈولف ہیکل کی بطور آرمی چیف تقرری کا اعلان کر دیا ۔
وہ لبنانی فوج میں ڈائریکٹر آپریشنز کے علاوہ بھی کئی عہدوں پر فائز رہے
انہیں عسکری اور سلامتی کے امور کا وسیع تجربہ ہے ۔ انہیں ملک میں جاری کشیدگی کے درمیان اندرونی سلامتی کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ لبنان اور شام کی سرحدوں کی حفاظت کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے ۔