امریکا نے ملک میں داخلے پر پابندی کیلئے ملکوں کی فہرست بنانے کی تردید کر دی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے ملک میں داخلے پر پابندی کیلئے ملکوں کی فہرست بنانے کی تردید کردی۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹیمی بروس نے بتایا کہ کئی دنوں سے جس فہرست کا انتظار ہورہا ہے اس کا کوئی وجود نہیں، صدر ٹرمپ کے حکم پر امریکی سلامتی کے لیے جائزہ لیا جارہا ہے کہ ویزا مسائل سے کس طرح نمٹنا ہے اور کسے داخلے کی اجازت دینی ہے ، جب یہ جائزہ مکمل ہوگا تو ہم اس بارے میں بات کرسکیں گے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا افغانستان میں امریکی مشن کی مدد کیلئے اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والے افغانوں کو دوبارہ آباد کرنے کی کوششیں جاری رہیں گی۔