سنگل افراد بیرون ملک سے بچے گود لے سکتے :اطالوی عدالت
روم(اے ایف پی) اٹلی کی آئینی عدالت نے فیصلہ سنایا ہے کہ کنوارے (سنگل) افراد بیرون ملک سے بچوں کو گود لے سکتے ہیں۔
فیصلے کو اٹلی میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے تاریخی قرار دیا ۔ 2019 میں ایک سنگل خاتون کی طرف سے گود لینے کی قانونی اجازت کیلئے درخواست پر یہ فیصلہ دیا گیا، یہ حق پہلے شادی شدہ جوڑوں کو ایک قانون کے ذریعے دیا گیا تھا،عدالت نے پریس ریلیز میں کہا کہ کمسن بچوں کوبیرون ملک سے گود لینے سے سنگل افراد کا اخراج غیر آئینی ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا استعمال اب سنگل لوگ کر سکتے ہیں جو اٹلی میں بھی بچوں کو گود لینے کیلئے قانونی راستہ تلاش کر رہے ہیں۔