نمیبیا کی پہلی خاتون صدر نے عہدے کا حلف اٹھایا
ونڈہوک(اے ایف پی) نمیبیا کی پہلی خاتون صدر نیٹمبو نندی نے عہدے کا حلف اٹھایا ۔
انہوں نے گزشتہ سال نومبر میں ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی ، تقریب میں انگولا، جنوبی افریقا اور تنزانیہ سمیت کئی افریقی ممالک کے سربراہان مملکت نے شرکت کی ۔سبکدوش ہونے والے صدر 83 سالہ نانگولو ایمبومبا نے نمیبیا کی آزادی کی 35 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب میں اقتدار نیٹمبو نندی کو سونپ دیا۔جنوبی افریقا کے سابق نائب صدر فمزیلے ملمبونے کہایہ افریقا کے لیے ایک پرجوش دن ہے ۔ وہ نوجوان خواتین کیلئے رول ماڈل بنیں گی ۔