تائیوان :فوج کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان
تائپے (اے ایف پی)تائیوان کے صدر لائی چنگ نے فوج کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے ۔
انہوں نے دارالحکومت میں ایک فوجی کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ تائیوان افرادی قوت کی کمی سے نمٹنے کیلئے تنخواہوں میں اضافہ کرے گا، جزیرے کو چین کی جانب سے شدید فوجی دباؤ کا سامنا ہے ۔ یاد رہے بیجنگ جمہوریہ تائیوان کو اپنے علاقے کا حصہ ہونے کا دعویٰ کرتا ہے ، اس نے خودساختہ جزیرے کو کنٹرول میں لانے کیلئے طاقت کے استعمال کی دھمکی بھی دے رکھی ہے ۔