رمضان کی25 ویں رات ایک لاکھ فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کی

مقبوضہ بیت المقدس (اے پی پی)رمضان المبارک کی25 ویں رات کو ایک لاکھ فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کی ۔ ا
لعربیہ اردو کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں قائم وقف اور الاقصیٰ مسجد کے امور سے متعلق محکمے نے کہا ہے کہ ایک لاکھ نمازیوں میں زیادہ تر تعداد مقبوضہ بیت المقدس کے مقامی اور مغربی کنارے کے افراد کی تھی جبکہ ہزاروں فلسطینی مختلف شہروں اور قصبوں سے آئے تھے ۔ اگرچہ انہیں جگہ جگہ اسرائیلی چیک پوائنٹس پر روکا گیا اور ان کو رکاوٹوں کا سامنا رہا۔