غزہ :اسرائیلی حملے ،حماس ترجمان عبداللطیف سمیت 25شہید

غزہ :اسرائیلی حملے ،حماس ترجمان عبداللطیف سمیت 25شہید

غزہ (اے ایف پی)غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ،حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع سمیت 25افراد شہید ،60سے زائد زخمی ہو گئے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسرائیلی فوج نے غزہ میں بے گھر  فلسطینیوں کے خیموں پر ڈرون حملہ کیا۔ مفت کھانا تقسیم کرنے والے مرکز کو بھی نشانہ بنایا۔جبالیہ میں حماس ترجمان عبداللطیف کو نشانہ بنایا گیا۔یاد رہے رواں ہفتے کے آغاز میں اسرائیلی حملے میں حماس کے سینئر رہنما صلاح البرداویل بھی شہید ہو گئے تھے ۔غزہ میں وزارت صحت نے کہا کہ 18 مارچ کو اسرائیل کی جانب سے حملے دوبارہ شروع کرنے کے بعد سے 855 افراد شہید ہو چکے ،شہدا کی مجموعی تعداد 50ہزار208 تک پہنچ گئی ہے ۔لبنان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی بمباری میں 6 افراد مارے گئے ۔حوثی ترجمان یحیی ساری نے کہا کہ تل ابیب کے جنوب میں بین گوریون ہوائی اڈے کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا۔ساری نے کہا کہ بحیرہ احمر میں دشمن جنگی جہازوں کو بھی نشانہ بنایا جس میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین بھی شامل ہے ۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ یمن سے داغے گئے دو میزائلوں کو اسرائیلی علاقے میں داخل ہونے سے پہلے روک دیا۔ادھر امریکی لڑاکا طیاروں نے بدھ کی شب صنعا اور اس کے اطراف میں حوثیوں کے عسکری ٹھکانوں پر فضائی بمباری کی،بڑے پیمانے پر شہادتوں کا خدشہ ہے ،حملوں میں دو افراد کی شہادت کی اطلاع ہے ۔حوثی میڈیا کے مطابق امریکی طیاروں نے 19 فضائی حملے کیے ۔اسرائیل نے جمعرات کو شام کے ساحلی صوبہ لطاکیہ میں اسلحے کے ڈپو کو نشانہ بنایا۔اسرائیل کی پارلیمنٹ نے جمعرات کو ایک متنازع قانون منظور کیا جس میں منتخب عہدیداروں کو ججز کی تقرری کیلئے مزید اختیارات دئیے گئے ، حزب اختلاف نے حکومتی اقدام کو اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج کر دیا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں