امریکی صدر کا امپورٹڈ گاڑیوں پر 25فیصد ٹیکس کا اعلان

امریکی صدر کا امپورٹڈ گاڑیوں  پر 25فیصد ٹیکس کا اعلان

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ نے امپورٹڈ گاڑیوں پر 25فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان کر دیا۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

،2اپریل سے  ٹیرف نافذ العمل ہوگا ۔ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس  میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امریکا سے باہر تیار کی جانے والی تمام گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ امریکا میں بننے والی گاڑیوں پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایلون مسک نے آٹو ٹیرف کے بارے میں مشورہ نہیں دیا، ہو سکتا ہے کہ میں چین پر ٹیکس میں تھوڑی کمی کر دوں۔اس کے علاوہ صحافی کو یمن حملے کی تفصیلات غلطی سے بھیجے جانے کے سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ مشیر قومی سلامتی نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے ، مگر ہو سکتا ہے کہ سگنل ایپ میں ہی خرابی ہو ، سگنل رابطے کا مؤثر ذریعہ نہیں۔صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ حوثیوں پر حملے جاری رکھیں گے ۔یاد رہے ٹرمپ پہلے ہی امریکا کے بڑے تجارتی شراکت داروں کینیڈا، میکسیکو اور چین سے درآمدات پر محصولات عائد کر چکے ہیں۔انہوں نے سٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر بھی 25 فیصد ڈیوٹی لگا ئی ہے ۔تجزیہ کاروں کا کہنا تھا درآمد شدہ کاروں کو نشانہ بنانے سے جاپان، جنوبی کوریا، کینیڈا، میکسیکو اور جرمنی جیسے ممالک کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہو سکتے ہیں ۔ واضح رہے امریکا میں فروخت ہونے والی تقریباً 50 فیصد کاریں ملک کے اندر ہی تیار کی جاتی ہیں۔ 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں