جنوبی کوریا :جنگلات میں آتشزدگی 26افراد ہلاک ،32زخمی

جنوبی کوریا :جنگلات میں آتشزدگی  26افراد ہلاک ،32زخمی

سیول(اے ایف پی)جنوبی کوریا میں تاریخ کی سب سے بڑی جنگلاتی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 26 ہو گئی جبکہ 32افراد زخمی ہیں ۔آگ نے جنوب مشرقی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ڈیزاسٹر اینڈ سیفٹی ڈویژن کے مطابق آگ پھیلنے سے تقریباً 27 ہزار  افراد فوری طور پر نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے ۔آگ کے باعث سڑکیں بند ہو گئیں جبکہ مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا۔ حکام کے مطابق 35ہزار818 ایکڑ رقبہ جل چکا ہے ۔کوریا فاریسٹ سروس کا کہنا تھا 1987کے بعد سے اب تک یہ سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں