امریکا نے قطر کو 1.96ارب ڈالر کے ڈرون فروخت کرنیکی منظوری دیدی

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکا نے قطر کو 1.96 ارب ڈالر کے آٹھ ایم کیو 9بی ڈرونز اور متعلقہ آلات فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔۔۔
یو ایس ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے ایک بیان میں کہا ڈرونز کی فروخت سے دوست ملک کی سلامتی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ڈی ایس سی اے نے کہا کہ ڈرون کی فروخت قطر کی سلامتی ،دفاع کیلئے بروقت انٹیلی جنس، نگرانی، جاسوسی، ہدف کے حصول اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کیلئے قطر کی صلاحیت کو بہتر بنائے گی۔