امریکی محکمہ صحت کا 10 ہزار ملازمین برطرف کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی محکمہ صحت نے 10 ہزار مستقل ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ کرلیا۔۔۔
نئی برطرفیوں کے بعد محکمے کے مستقل ملازمین کی تعداد 82 ہزار سے کم ہوکر 62 ہزار رہ جائے گی۔ امریکی میڈیا کے مطابق محکمہ صحت کے 10 ہزار ملازمین پہلے ہی رضاکارانہ طور پر مستعفی ہو چکے ہیں، سیکرٹری صحت رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر نے کہا صحت کے تنظیمی ڈھانچے میں بڑی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں جس کے تحت ادارے کی 28 شاخوں کو کم کرکے 15 کیا جا رہا ہے ، علاقائی دفاتر کی تعداد بھی 10 سے کم کرکے 5 کر دی جائے گی۔ قومی خزانے کو سالانہ 1.8 ارب ڈالر کی بچت ہوگی۔خیال رہے ٹرمپ انتظامیہ محکمہ تعلیم اور یو ایس ایڈ سمیت دیگر محکموں کے ہزاروں ملازمین کو برطرف کرچکی ہے ۔