انڈونیشیا :فوج کے حکومتی کردار کیخلاف مظاہرے ،پارلیمنٹ کی باڑ توڑنے کی کوشش

انڈونیشیا :فوج کے حکومتی کردار  کیخلاف مظاہرے ،پارلیمنٹ کی  باڑ توڑنے کی کوشش

جکارتہ(اے ایف پی)انڈونیشیا میں فوج کے حکومتی کردار کیخلاف مظاہرے جاری مظاہرین نے پارلیمنٹ کے ارد گرد لگی باڑ کو توڑنے کی کوشش کی۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

، پٹرول بم اور پٹاخے پھینکے ، پولیس نے احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن کا استعمال کیا۔یاد رہے مسلح افواج کے قانون میں 20 مارچ کو نظرثانی کی گئی، فوج کے ارکان کو مزید حکومتی کردار ادا کرنے کی اجازت دی  گئی تھی ۔مظاہرین کا کہنا تھا نئے قانون کی منظوری سے فوج کیلئے سویلین عہدوں پر فائز ہونے کا راستہ کھل جائے گا۔مظاہرین فوجیوں کو بیرکوں میں واپس بھیجنے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں