متحدہ عرب امارات :بھیک مانگتے ہوئے 5خواتین سمیت 10پاکستانی گرفتار

متحدہ عرب امارات :بھیک مانگتے ہوئے   5خواتین سمیت 10پاکستانی گرفتار

ابو ظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں 5 خواتین سمیت 10 پاکستانیوں کو بھیک مانگتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق پنجاب کے ضلع وہاڑی کی رہائشی آمنہ ، کوثر ، فرزانہ جبکہ لاہور سے تعلق رکھنے والی جمیلہ اور زبیدہ کو امارات میں بھیک مانگتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ انہیں پاکستان بےدخل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے ۔ حکام کے مطابق ڈی جی خان کے رہائشی محمد زکریا، بہاول نگر کے وسیم حیدر، لاہور کے محمد عثمان، چار سدہ کے اعجاز خان اور پشاور کے عبداللہ کو بھی بھیک مانگتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ پاکستان پہنچنے پر انہیں گرفتار کرکے کارروائی کی جائے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں