مصر :سیاحوں کی آبدوز ڈوبنے سے 6 افراد ہلاک

قاہرہ(اے ایف پی)مصر کے ساحلی شہر غردقہ کے قریب بحیرہ احمر میں سیاحوں کی آبدوز ڈوبنے سے 6 افراد ہلاک،9زخمی ہوگئے ۔۔۔
39 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ۔مصر میں روسی سفارت خانے کا کہنا تھا آبدوز میں موجود تمام مسافر روسی شہری تھے ۔ آبدوز میں کل 45 افراد سوار تھے جن میں بچے بھی شامل تھے ۔خیال رہے غردقہ شہر قاہرہ سے تقریباً 460 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے ، یہ مصر کے اہم سیاحتی مقامات میں شمار ہوتا ہے ۔