نیدرلینڈز :چاقو حملے میں 5افراد زخمی ،ملزم گرفتار

ایمسٹرڈیم (مانیٹرنگ ڈیسک)نیدرلینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں ایک حملہ آور نے چاقو سے وار کرکے پانچ افراد کو زخمی کردیا ۔۔۔
زخمیوں میں ایک لڑکی اور ایک بزرگ خاتون بھی شامل ہیں ۔پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ، یہ واقعہ ایمسٹرڈیم کے تاریخی مرکز میں پیش آیاجو سیاحوں کیلئے ایک مقبول مقام ہے ۔