ترکیہ :اپوزیشن ٹی وی چینل کی نشریات 10روز کیلئے بند

استنبول(اے ایف پی)ترکیہ کے نشریاتی نگران ادارے آر ٹی یو کے نے کہا ہے کہ مظاہروں کی کوریج میں اشتعال انگیزی کے دعوئوں پر اپوزیشن ٹی وی چینل سوزکو کی نشریات 10روز کیلئے بند کر دی ہیں ۔۔۔
بیان میں کہا گیا کہ پابندی ختم ہونے کے بعد اگر چینل مزید خلاف ورزی کا مرتکب پایا جاتا ہے تو اس کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کےمطابق 19 مارچ کو استنبول کے اپوزیشن میئر کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے پھیل گئے ۔ اس دوران تقریباً ایک ہزارنو سو افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں 11 صحافی بھی شامل تھے تاہم عدالت نے جمعرات کو سات صحافیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے ۔