پیوٹن کی جلدموت کا دعویٰ
پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرینی صدر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ پیوٹن جلد مر جائیں گے جس کے بعد جنگ کا خاتمہ ہو جائے گا ۔
انہوں نے پیرس میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ حقیقت ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک انتہائی خطرناک لمحہ ہے ، امریکا کو اس وقت روس کی مدد نہیں کرنی چاہیے ۔پیوٹن جب تک زندہ ہیں، وہ اقتدار میں رہنا چاہیں گے ، ان کا مغربی دنیا کے ساتھ براہ راست تصادم کا امکان بھی ہے ۔ یاد رہے روسی صدر کی صحت کے حوالے سے افواہیں زیرگردش ہیں۔