غزہ پر حملے ، مزید 21شہید ،نیتن یاہو کی ٹرمپ سے ملاقات

غزہ پر حملے ، مزید 21شہید ،نیتن یاہو کی ٹرمپ سے ملاقات

غزہ ،واشنگٹن(اے ایف پی)غزہ کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی حملے جاری ہیں ، مزید 21افراد شہید ،متعدد زخمی ہو گئے ،خان یونس میں صحافیوں کے خیموں پر بمباری کے باعث صحافی سمیت 2 افراد شہید، 9 زخمی ہو گئے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ حملے میں شہید ہونے والے صحافی حلمی الفقاوی کی شہادت کے بعد اکتوبر 2023 سے اب تک جاں بحق ہونے والے صحافیوں کی تعداد 210 ہو گئی ہے ۔دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کی ہے ۔وہ پہلے غیر ملکی رہنما بن گئے جنہوں نے جنوری میں اقتدار میں واپس آنے کے بعد دوسری بار ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کی ہے ۔ دونوں رہنماؤں نے غزہ ،ایران اور ٹیرف کے معاملات پر گفتگو کی ۔ اس موقع پر ٹرمپ نے کہا ایران کے ساتھ ڈیل کے امکانات ہیں،امید ہے مذاکرات کامیاب ہوں گے ، یہ ان کے مفاد میں ہے ،امریکا ایران کیساتھ تصادم سے بچنے کی کوشش کرررہا ہے ،ایران کے ساتھ معاہدہ مختلف اور زیادہ طاقتور ہو گا،اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے تہران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے سے روکنے کیلئے پر عزم ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے ملاقات کے دوران کہا کہ غزہ سے مزید یرغمالیوں کی رہائی کیلئے نئے مذاکرات جاری ہیں۔ ہم اب ایک اور ڈیل پر کام کر رہے ہیں، امید ہے کہ ہم کامیاب ہو ں گے ۔ اسرائیل کے وزیر خارجہ گیدون سار نے متحدہ عرب امارات کا غیر معمولی دورہ کیا ،انہوں نے اماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ بھی زید النہیان سے ملاقات کی ۔اس دوران غزہ کی پٹی میں بگڑتے ہوئے انسانی بحران اور جنگ بندی تک پہنچنے کی کوششوں سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں