پوپ فرانسس کی بیماری کے بعد پہلی بار عوامی تقریب میں شرکت

ویٹیکن سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک)پوپ فرانسس نے شدید بیماری کے بعد اتوار کو پہلی بار عوامی تقریب میں شرکت کی ،88 سالہ پوپ کو ہسپتال سے واپسی کے بعد آرام کا مشورہ دیا گیا تھا۔۔۔
لیکن وہ ویل چیئر پر سینٹ پیٹرز سکوائر میں عوام کے درمیان پہنچے اور ایک خصوصی مسیحی عبادت کے بعد لوگوں کو دعائیں دیں۔پوپ کی سانس لینے میں مدد کیلئے ناک میں آکسیجن ٹیوبز لگی ہوئی تھیں۔ یاد رہے پوپ کا آخری عوامی رابطہ 14 فروری کو ہوا تھا ، وہ 23 مارچ کو جمیلی ہسپتال سے فارغ ہوئے تھے ۔پوپ کو اگلے دو ماہ مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے ۔