امریکا:گورنر پنسلوانیا کی رہائشگاہ کو آگ لگا دی گئی،مشتبہ شخص گرفتار

امریکا:گورنر پنسلوانیا کی رہائشگاہ کو  آگ لگا دی گئی،مشتبہ شخص گرفتار

ہیرسبرک (رائٹرز،مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست پنسلوانیا کے گورنر کی رہائشگاہ کو آگ لگا دی گئی، آتشزدگی سے گھر کے ایک حصے کو نقصان پہنچا، تاہم گورنر اور ان کے اہلخانہ محفوظ رہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

امریکی میڈیا کے مطابق آگ لگانے کے شبے میں 38سالہ شخص کوڈی بالمر کو گرفتار کرلیا گیا ۔ آتشزدگی کے وقت گورنر جوش شاپیرو، ان کی اہلیہ، چار بچے ، دو پالتو کتے اور ایک اور خاندان رہائشگاہ میں موجود تھا۔پولیس کے مطابق آگ اتوار کو رات 2 بجے لگی جسے فائر بریگیڈ نے بجھا دیا تاہم عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں