چین:1منٹ قبل دفتر سے نکلنے پر ملازمہ نوکری سے فارغ،عدالت کا خاتون کے حق میں فیصلہ

چین:1منٹ قبل دفتر سے نکلنے  پر ملازمہ نوکری سے فارغ،عدالت کا خاتون کے حق میں فیصلہ

بیجنگ(آئی این پی)چین میں خاتون ملازمہ کو ایک ماہ میں 6 دن دفتر سے ایک منٹ جلدی نکلنے پر نوکری سے نکال دیا گیا تھا جس پر اس نے کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

چینی میڈیاکے مطابق ایک مقامی عدالت نے فیصلہ دیا کہ کمپنی نے خاتون کو غیر قانونی طور پر برطرف کیا تھا،فوری بحال کیا جائے ، معاوضہ ادا کیا جانا چاہیے ۔عدالت نے کہا کہ کنیت وانگ کا چھٹی کے اصل وقت سے ایک منٹ پہلے چھٹی لینے کو کام سے جلدی جانا تصور نہیں کیا جائے گا۔عدالت نے کہا کمپنی نے انہیں کوئی وارننگ نہیں دی اور نہ ہی ان کے رویے کو درست کرنے کی کوشش کی بلکہ یہ جواز بناکر نکال دیا کہ وہ آفس سے جلدی چھٹی لے لیتی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں