بھارتی وزیراعظم سے اتحادی جماعت شیوسینا نے استعفیٰ مانگ لیا

بھارتی وزیراعظم سے اتحادی  جماعت شیوسینا نے استعفیٰ مانگ لیا

نئی دہلی (آئی این پی )مودی حکومت کی بڑی اتحادی جماعت شیو سینا پارٹی نے بھارتی وزیراعظم سے پاکستان کے خلاف جنگ میں ناکامی پر فوری استعفی ٰ دینے اور کل جماعتی کانفرنس طلب کرنے کا مطالبہ کردیا ۔

شیوسینا کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ مودی کو وزیر اعظم رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے نئی دہلی اور گجرات کے ارب پتیوں کی جائیدادیں پاکستان کے میزائلوں سے بچانے کیلئے امریکا کے پاؤں پکڑے ۔مسلمان و پاکستان مخالف شیوسینا نے دعویٰ کیا ہے کہ مودی نے پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کے لئے امریکا سے اس وقت درخواست کی جب اسے علم ہوا کہ پاکستان کے میزائل نئی دہلی کے بعد اب گجرات میں احمد آباد کو ہدف بنائیں گے جو مودی کی ریاست اور حلقہ ہے ۔ 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں