عالمی نشریاتی ادارے نے بھارتی فیک نیوز بے نقاب کردیں

عالمی نشریاتی ادارے نے بھارتی  فیک نیوز بے نقاب کردیں

نئی دہلی (نیوزایجنسیاں)عالمی نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو نے فیکٹ چیک کے ساتھ بھارتی اکاؤنٹس سے شیئر ہونے والی ویڈیوز کو جھوٹا ثابت کردیا ۔

کچھ دن قبل بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پاکستانی شہر سیالکوٹ پر حملے کی ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔ فیکٹ چیک کے مطابق حملے کی یہ ویڈیو جھوٹ پر مبنی ایک ماہ پرانی اور ممبئی میں گیس سلنڈر دھماکے کی تھی۔ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق بھارتی اکاؤنٹ سے ڈی جی آئی ایس پی آر کی اے آئی سے بنائی گئی فیک ویڈیو بھی شیئرکی گئی جس میں ڈی جی کے اصل الفاظ کو اے آئی کی مدد سے بدلا گیا۔بھارتی اکاؤنٹس سے امریکی صدر ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر حمایت میں ویڈیو بھی شیئر کی گئی۔فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ ویڈیو اے آئی سے بنائی گئی اور امریکی صدر نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا ۔دفاعی ماہرین کے مطابق بھارتی میڈیا نے ہمیشہ گمراہ کن پروپیگنڈا اور جھوٹ پھیلا کر حقائق پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی ۔ بین الاقوامی میڈیا بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کررہا ہے جس سے اسکا اصل اور مکروہ چہرہ سامنے آیا ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں