پاکستان ، بھارت کی ایٹمی جنگ رکوائی ، تجارت روکنے کی وارننگ دی ، پھر دونوں سیز فائر پر مانے : ٹرمپ

پاکستان ، بھارت کی ایٹمی جنگ رکوائی ، تجارت روکنے کی وارننگ دی ، پھر دونوں سیز فائر پر مانے : ٹرمپ

واشنگٹن (دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے پاکستان اور بھارت پر دباؤ ڈال کر دونوں کی ایٹمی جنگ رکوائی، تجارت روکنے کی وارننگ دی،پھر دونوں سیزفائر پر مانے ۔

وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے انہوں نے کہا امریکی انتظامیہ کی مدد سے پاک بھارت جنگ بندی معاہدہ ممکن ہوا، بھارت اور پاکستان کے قائدین غیر متزلزل تھے ، میں نے انہیں کہا اگر جنگ سے باز نہ آئے تو کوئی تجارتی معاہدہ نہیں ہوگا۔ ٹرمپ نے کہا پاکستان اور انڈیا کے درمیان سیزفائر کی جہاں بہت سے وجوہات تھیں ان میں سے ایک بڑی وجہ تجارت ہے ۔لوگوں نے تجارت اس طرح استعمال نہیں کی جیسے میں نے کی ، امریکا تجارت کے حوالے سے بھارت اور پاکستان کی  مدد پرتیار ہے ، بھارت سے تجارتی معاہدے پر بات چیت کر رہے ہیں پاکستان سے بھی کرینگے ۔ امریکی صدر نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ دونوں ممالک مستقبل میں بھی اسی طرح ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی سے گریز کرینگے ۔یاد رہے کہ پاک فوج کے آپریشن بنیان مرصوص میں بھارت پر تابڑ توڑ حملوں نے ہندوستان کو جنگ بندی پر مجبور کردیا تھاجس کیلئے امریکا نے ثالثی کا کردار ادا کیا اور دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ امریکی وزیر خارجہ اور نائب صدر براہ راست رابطے میں رہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں