بھار ت نے بگلیہار اورسلال ڈیم کے گیٹ کھول دیئے ،دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ

جموں (اے پی پی)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرتسلط جموں وکشمیر میں قابض حکام نے حالیہ کشیدگی کے بعد بگلیہار ڈیم اور سلال ڈیم کے گیٹ کھول دیئے جس سے دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب دن کوہونے والی بارش سے دونوں ڈیم پانی سے بھر گئے ۔دریائے چناب اکھنور سے گزرتا ہوا پاکستان داخل ہوتا ہے ۔بھارت نے 22اپریل کو پہلگام واقعہ کے بعد یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ منسوخ کر دیا تھاتاہم اب جنگ بندی کے بعدسندھ طاس معاہدہ بارے بھارتی موقف میں کیا تبدیلی آئی ہے یہ آئندہ دنوں میں واضح ہو جائے گا۔