برطانوی وزیر اعظم کے گھر آگ لگنے کی تحقیقات جاری

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی پولیس شمالی لندن میں وزیر اعظم کیئر سٹارمر کے گھر اتوار کو رات گئے لگنے والی آگ کی تحقیقات کر رہی ہے ۔
ترجمان ڈاؤننگ سٹریٹ نے بتایا کہ وزیراعظم نے ایمرجنسی سروسز کا شکریہ ادا کیا جبکہ واقعے کی تحقیقات جا رہی ہیں، اس لیے مزید تبصرہ نہیں کرینگے ۔لندن میٹروپولیٹن پولیس نے بتایا وزیر اعظم کے گھر کے داخلی دروازے کو نقصان پہنچا، اسکے علاوہ کسی کو نقصان نہیں ہوا۔