پاکستان مسئلہ کشمیر زندہ کرنے میں کامیاب ہوچکا:وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ ہم ایسی جگہ پہنچ گئے ہیں جہاں کا ہم نے سوچا نہیں تھا، سب کچھ تبدیل ہوگیا، پاکستان مسئلہ کشمیر زندہ کرنے میں کامیاب ہوچکا ہے ۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خواہش کے مطابق امریکا بھی مسئلہ کشمیر میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوگیا ہے ، جنگ سے کچھ حاصل نہیں ہوا، اب بھی لوگ خوفزدہ ہیں کہ آگے کیا ہوگا؟، مقبوضہ کشمیر کے عوام پہلگام حملے کے خاموش متاثرین ہیں، جنہیں بہت بڑا نقصان ہوا ہے ۔