انڈونیشیا :گولہ بارود تلف کرنے کے دوران دھما کا، 4فوجیوں سمیت 13 جاں بحق

جکارتہ (اے ایف پی)انڈونیشیا کے مغربی صوبہ جاوا میں فوج کی جانب سے زائد المیعاد گولہ بارود کو تلف کرنے کے دوران دھماکے میں 4فوجیوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہو گئے ۔
انڈونیشیا کی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل واہیو یودھیانا نے کہا یہ واقعہ دارالحکومت جکارتہ کے ساگارا گاؤں میں پیر کی صبح پیش آیا ۔انہوں نے کہاجب ٹیم گڑھے کے اندر ڈیٹونیٹر کا بندوبست کر رہی تھی اس دوران اچانک ایک دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 13 افراد مارے گئے ۔