بھارت:سکیورٹی کلیئرنس کی منسوخی پر ترک کمپنی عدالت پہنچ گئی

بھارت:سکیورٹی کلیئرنس کی منسوخی پر ترک کمپنی عدالت پہنچ گئی

نئی دہلی (رائٹرز)ترکیہ کی کمپنی سیلیبی نے بھارتی حکومت کیخلاف قانونی چارہ جوئی شروع کر دی ، یہ کمپنی بھارت میں ایئرپورٹ گراؤنڈ ہینڈلنگ سروسز فراہم کرتی ہے۔۔۔

 تاہم حالیہ تنازع میں ترکی نے پاکستان کا ساتھ دیا ، جس پر جمعرات کو بھارتی حکومت نے سیلیبی کی سکیورٹی کلیئرنس منسوخ کردی، کمپنی نے اس فیصلے کے خلاف دہلی ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے ۔ کمپنی نے موقف اختیار کیا کہ اس فیصلے میں کوئی واضح وجوہات نہیں بتائی گئیں ،یہ فیصلہ 3ہزار791 ملازمتوں اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو نقصان پہنچائے گا۔ کیس کی سماعت ممکنہ طور پر پیر کو ہوگی۔ بھارتی ایوی ایشن وزیر مرلی دھر موہول نے ایکس پر کہا کہ بھارت بھر سے سیلیبی پر پابندی کے مطالبات موصول ہوئے تھے ، قومی مفادات کے تحفظ کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا۔ دوسری جانب ایئر انڈیا نے بھارتی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ حریف ایئرلائن انڈیگو اور ترکش ایئرلائنز کے درمیان لیزنگ معاہدے کو روکا جائے ۔ ایئر انڈیا کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ بھارتی ایوی ایشن سیکٹر کو نقصان پہنچا رہا ہے اور استنبول کی پاکستان کی حمایت سے سکیورٹی خدشات بھی پیدا ہو رہے ہیں۔ 2023 سے انڈ یگو کا ترکش ایئرلائنز کے ساتھ معاہدہ ہے ، جس کے تحت دو طیارے ، پائلٹس اور کچھ عملہ نئی دہلی اور ممبئی سے استنبول کی پروازوں کے لیے انڈی گو کو دئیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں