سلمان رشدی پر چاقو سے حملہ کرنیوالے کو 25 سال قید

سلمان رشدی پر چاقو سے حملہ  کرنیوالے کو 25 سال قید

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی مصنف ملعون سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے امریکی ریاست نیو جرسی کے 27 سالہ رہائشی ہادی ماتر کو جمعہ کے روز 25 سال قید کی سزا سُنا دی گئی۔

27 سالہ ہادی کو رواں سال کے اوائل میں اقدام قتل اور حملے کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔سلمان رشدی اگست 2022 میں سٹیج پر سامعین کے سامنے تقریر کر رہے تھے ، جب ان کے چہرے اور گردن پر کئی بار چاقو سے حملہ کیا گیا تھا۔ اس حملے کی وجہ سے ان کی دائیں آنکھ ضائع ہو گئی تھی اور اُن کے جگر کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں