مقبوضہ کشمیر:پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد 3ہزارسے زائد کشمیری گرفتار

مقبوضہ کشمیر:پہلگام  فالس فلیگ آپریشن کے بعد  3ہزارسے زائد کشمیری گرفتار

سرینگر(اے پی پی)مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کے دوران اب تک 3ہزارسے زائد کشمیریوں کو بلاجواز گرفتارکیا گیا ہے ۔

 بھارت کی ریاستی دہشتگردی کی تازہ لہر کے دوران صرف سرینگر میں 23کشمیری نوجوانوں کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ۔گرفتار نوجوانوں کو پونچھ، ادھم پور اور کوٹ بھلوال کی جیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں