ظلم اجاگر کرنے پربرطانیہ میں مقیم خاتون کشمیری پروفیسر کی بھارتی شہریت منسوخ
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی حکومت نے برطانیہ میں مقیم کشمیری خاتون پروفیسر نتاشا کول کی شہریت منسوخ کر دی ، انہوں نے اس اقدام کو حکومت کی پالیسیوں کے خلاف بات کرنے کی سزا قرار دیا ۔
نتاشا کول نے ایکس پر حکومت کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس کی تصویر بھی شیئر کی۔انہوں نے لکھا کہ آج گھر پہنچنے پر مجھے بطور تارک وطن شہریت کی منسوخی کا لیٹر ملا ہے ، جو انتقام اور جبر کی مثال ہے اور یہ سزا مودی حکومت کی اقلیتوں کے خلاف اور غیرجمہوری پالیسیوں کو اجاگر کرنے پر دی گئی ہے ۔