ترک طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا
ڈھاکا (اے پی پی)ڈھاکہ میں ترک مسافر طیارے سے ٹیک آف کے چند منٹ بعد پرندہ ٹکرا گیا جس کے بعد طیارے کو بحفاظت ایئرپورٹ پر اتا ر لیا گیا ،تما م مسافر محفوظ رہے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پرواز مسافروں کو لے کر منگل کی صبح 7 بجے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے ترکی کے لئے روانہ ہوئی ۔روانگی کے چند منٹ بعد ہی اس کے ایک انجن سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی۔ پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ کیا،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔