کشتی کے ذریعے برطانیہ جانیوالی خاتون اور بچہ ہلاک
پیرس (اے ایف پی)فرانس کے شمالی ساحل پر ایک تارک وطن خاتون اور ایک بچہ چینل عبور کر کے برطانیہ جانے کی کوشش کے ۔۔
دوران ہلاک ہو گئے ،جس سے گزشتہ 10 دنوں میں برطانیہ پہنچنے کی کوشش میں مرنیوالوں کی تعداد 10ہوگئی ۔فرانس کے میری ٹائم پریفیکچر آف دی چینل اینڈ دی نارتھ سی نے کہا کہ خاتون اور بچہ ایک اوور لوڈ شدہ کشتی میں مردہ پائے گئے جس میں تقریباً 85 تارکین وطن سوار تھے جن میں سے 10نے فرانسیسی بحریہ کے جہاز سے مدد کی درخواست کی تھی۔