جس پانی پر بھارت کا حق ، وہ پاکستان کو نہیں ملے گا:مودی
نئی دہلی ( مانیٹرنگ نیوز )بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے راجستھان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف سخت لہجہ اپنایا۔۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانکو ہر دہشت گرد حملے کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی، جس میں پاکستان کی افواج اور معیشت کو نقصان اٹھانا ہوگا۔ انہوں نے خاص طور پر کہا کہ "جس پانی پر بھارت کا حق ہے ، وہ پاکستان کو نہیں ملے گا۔" انہوں نے رحیم یار خان ایئر بیس کے حوالے سے بات کی اور کہا کہ یہ "آئی سی یو میں ہے " اور اس کے دوبارہ کھلنے کا وقت غیر یقینی ہے ۔علاوہ ازیں بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ایک ڈچ ٹی وی کے ساتھ انٹرویو کے دوران کہا کہ بھارت نے پاکستان پر حملے کے لیے جو آپریشن سندور شروع کیا تھا، وہ اب بھی جاری ہے ۔ تاہم وقتی طور پر یہ آپریشن غیر فعال ہے اور عسکریت پسندوں کی جانب سے کسی حملے کی صورت میں اسے دوبارہ شروع کیا جا سکتا ہے ۔