ہارورڈ یونیورسٹی :عدالت نے غیرملکی طلبا کو داخلہ نہ دینے کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا
نیو یارک(اے ایف پی)امریکی عدالت نے ہارورڈ یونیورسٹی میں غیرملکی طلبا کو داخلے نہ دینے کے فیصلے پر عمل درآمد عارضی طور پر روک دیا۔
ٹرمپ انتظامیہ نے جمعرات کو ہارورڈ یونیورسٹی کا غیر ملکی طلبا کو داخلہ دینے کا اختیار منسوخ کر دیا تھا۔ہارورڈ یونیورسٹی نے میساچوسٹس کی وفاقی عدالت میں دائر مقدمہ میں کہا یہ اقدام حکومت کی
طرف سے ہارورڈ کی گورننس، نصاب، فیکلٹی اور طلبا کے نظریہ کو کنٹرول کرنے کے حکومتی مطالبات کو مسترد کرنے کے باعث واضح انتقامی کارروائی ہے ۔