ٹرمپ کا یورپی یونین پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنیکا فیصلہ

ٹرمپ کا یورپی یونین پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنیکا فیصلہ

واشنگٹن(اے ایف پی)صدر ٹرمپ نے یورپی یونین پر یکم جون سے 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ یورپی یونین کے ساتھ معاملات کرنا نہایت مشکل ثابت ہوا ہے۔

یورپی یونین کی تجارتی رکاوٹیں، ویٹ ٹیکس، کارپوریٹ جرمانے ، غیر مالیاتی تجارتی رکاوٹیں، امریکی کمپنیوں کے خلاف غیر منصفانہ اور بلاجواز مقدمے اور دیگر عوامل نے امریکا کے ساتھ سالانہ 25 کروڑ ڈالر سے زائد کا تجارتی خسارہ پیدا کیا ہے جو کہ بالکل ناقابل قبول ہے ۔ ٹرمپ نے کہا ان کے ساتھ ہماری بات چیت کسی نتیجے پر نہیں پہنچ رہی۔ٹرمپ نے وضاحت کی کہ اگر کوئی چیز امریکا میں تیار یا بنائی گئی ہوگی تو اس پر کوئی ٹیرف نہیں ہوگا۔علاوہ ازیں امریکی صدر کا کہنا ہے کہ امریکا میں باہر سے درآمد کیے گئے آئی فونز کی امریکا میں فروخت پر ایپل کمپنی کو 25 فیصد ٹیکس دینا ہو گا۔ٹرمپ نے کہا کمپنی کے مالک ٹم کک کو اس بارے میں پہلے ہی آگاہ کر چکا ہوں۔ امید ہے امریکا میں وہی آئی فونز فروخت ہوں گے جو یہاں بنے اور تیار کیے گئے ہوں نہ کہ بھارت یا کسی اور جگہ سے درآمد کیے گئے ہوں۔واضح رہے ٹرمپ نے موبائل فون کمپنی ایپل سے بھارت میں آئی فون تیار نہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں