روس کا کیف پربڑاحملہ ،ہلاکتوں کی تعداد 28ہوگئی ،130سے زائد زخمی

روس کا کیف پربڑاحملہ ،ہلاکتوں کی  تعداد 28ہوگئی ،130سے زائد زخمی

کیف(اے ایف پی)روس کے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں کئے گئے بڑے حملے میں مرنے والوں کی تعداد 28ہوگئی۔۔

جبکہ 130سے زائد افراد زخمی ہیں ۔روس نے منگل کی شب کیف پر درجنوں ڈرون اور میزائل داغے جسے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے تین سالہ جنگ کے دارالحکومت پر سب سے خوفناک حملوں میں سے ایک قرار دیا ہے ۔یوکرین کی ریاستی ایمرجنسی سروس کے مطابق سولومینسکی ضلع میں نو منزلہ اپارٹمنٹ کی عمارت کے ملبے سے 16 لاشیں نکالی گئی ہیں،دیگرہلاکتیں مختلف علاقوں میں ہوئیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں