پیرو میں گیس ورکرز نے ہزار سال پرانی ممی تلاش کر لی

پیرو میں گیس ورکرز نے ہزار  سال پرانی ممی تلاش کر لی

لیما(اے ایف پی)پیرو کے گیس ورکرز کو رواں ہفتے لیما میں پائپ لگاتے ہوئے ایک ہزار سال پرانی ممی ملی ہے ۔کیلیڈا گیس کمپنی کے ماہر آثار قدیمہ جیسس بہاموندے نے میڈیا کو بتایا کہ۔۔۔

 10 سے 15 سال کی عمر کے لڑکے کی ممی 1.2 میٹر کی گہرائی سے ملی ہے ۔ انہوں نے کہاپیر کو دریافت ہونے والی باقیات بیٹھی ہوئی حالت میں ہے ، بازو اور ٹانگیں جھکے ہوئے ہیں۔ سرامک اشیا، بشمول پلیٹیں، بوتلیں ،جیومیٹرک اعداد و شمار اور ماہی گیروں کے اعداد و شمار سے مزین جگ ممی کے پاس سے ملے تھے ۔ مقبرے اور نمونے انکا چانکے سے پہلے کی ثقافت سے تعلق رکھتے ہیں جو 11ویں اور 15ویں صدی کے درمیان لیما کے علاقے میں رہتے تھے ۔ انہوں نے بتایا ان اشیا کو اس وقت دریافت کیا گیا جب گیس ورکرز شمالی لیما کے ضلع پوینٹے پیڈرا میں ایک ایونیو سے مٹی ہٹا رہے تھے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں