برازیل کا غیر ملکی طلبہ کیلئے اسکالرشپ کا اعلان
ریوڈی جنیرو(این این آئی)برازیل نے تعلیمی سال 2026 کیلئے پی ای سی پی جی (گریجویٹ طلبہ کیلئے ایکسچینج پروگرام)کے تحت درخواستیں طلب کر لیں۔ یہ پروگرام ان غیر ملکی طلبہ کو سکالرشپ دیتا ہے۔۔۔
جو برازیل کے تسلیم شدہ اعلی ٰتعلیمی اداروں (ایچ ای آئیز)میں پوسٹ گریجویٹ تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ پروگرام کے تحت طلبہ مکمل ماسٹرز، مکمل ڈاکٹریٹ یا سینڈوچ ڈاکٹریٹ پروگراموں کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔حتمی نتائج کا اعلان 30 اپریل 2026 کو کیا جائے گا۔