جرمن نرس کو 10 مریضوں کے قتل پر عمر قید
ا ٓخن (اے ایف پی)جرمنی کی ایک عدالت نے 10 مریضوں کے قتل اور 27 پر قاتلانہ حملوں کے الزام میں ایک مرد نرس کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔۔۔
عدالت کے مطابق 44 سالہ نرس نے دسمبر 2023 سے مئی 2024 کے دوران آخن کے قریب ویرزلن ہسپتال میں مریضوں کو جان لیوا انجکشن لگائے ۔ عدالت نے اسے غیر معمولی سنگینی کا مجرم قرار دیتے ہوئے 15 سال بعد رہائی کے امکان سے بھی محروم کر دیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم نے رات کی شفٹ میں کام کم کرنے کیلئے مریضوں کو زیادہ مقدار میں سکون آور ادویات دیں۔